قومی کرکٹرز جو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری مکمل نہ کرسکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے کھلاڑی جو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری مکمل نہیں کرسکے اور پہلی یا دوسری اننگز میں 90 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئےان میں عابد علی بھی شامل ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر ان سب کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی ہے، جو دونوں اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے۔

حنیف محمد

پاکستان کے پہلے کھلاڑی لٹل ماسٹر حنیف محمد تھے جو 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 93 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ظہیر عباس

ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور ظہیر عباس بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو دونوں اننگز میں سنچری مکمل نہیں کر سکے۔

انہوں نے 1978 میں فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں176رنز بنائے تھےجبکہ دوسری اننگز میں96 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

محسن خان

اسی فہرست میں تیسرا نام محسن خان کا آتا ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف 1982 میں لاہور میں کھیلے گئےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 94 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 101 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

سعید انور

1994 میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سعید انور بھی پہلی اننگز میں 94 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 136 رنز بنائے تھے۔

یونس خان

یونس خان بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 2001 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 91 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے جبکہ دوسری اننگز میں149 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

محمد حفیظ

2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 101 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

عابد علی

آج اس فہرست میں عابد علی بھی شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

Recent Posts

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

43 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

56 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

1 hour ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago