سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی

کراچی ( قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے ہوگئی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس ہے۔
