پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، خورشید شاہ نے صاف کہہ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے واضح کہہ دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، ہم انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتے . پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے بیان میں سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے لگے ہوئے تھے ، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا ، آج بھی قوم روز بروز مقروض ہوتی جا رہی ہے .

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہئے ، موجودہ پارلیمنٹ آدھ گھنٹے میں 30، 40 بل پاس کر لیتی ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر سٹیمپ چھاپ لوگ آئیں ، عوام کے مسائل کا حل پارلیمنٹ سے ڈھونڈنا چاہئے . . .

متعلقہ خبریں