وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکٹر نوشین واقعےکی انکوائری کا حکم

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ، ڈاکٹر نوشین کی پُراسرار موت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے  ڈاکٹر نوشین کے ورثاء کے اطمینان کے مطابق واقعےکی انکوائری کا بھی حکم دیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ، ڈاکٹر نوشین کے والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی گئی تھی۔

ڈاکٹر نوشین کے والد  سید ہدایت شاہ کا پوسٹ مارٹم رپورٹ پر کہنا تھا کہ میری بیٹی خوشی سے پڑھنے گئی تھی، نوشین ڈاکٹر بن کر سماج کی خدمات کرنےکا جذبہ رکھتی تھی، نوشین کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو نہیں مانتا۔

ڈاکٹر نوشین کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی ایم بی بی ایس سال چہارم کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کاظمی کی سامنے آنے والی پوسٹمارٹم رپو رٹ موت کی وجہ گلے میں رسی کا پھندا لگنا قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 24 نومبر کو میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کاظمی کی پھندا لگی لاش کمرے سے ملی تھی۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

17 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

31 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

39 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

48 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

54 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago