پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ! خرید و فروخت سے پہلے آج کی نئی قیمتیں جان لیں

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے رجحان کے مطابق ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 841 روپے پر پہنچ گیا۔
22 قیراط سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی اور فی 10 گرام 708 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے مقرر کی گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس ریٹ 3 ہزار 399 ڈالر ہوگیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 53 روپے بڑھ کر 4 ہزار 121 روپے کی ہوگئی ہے۔
10 گرام چاندی 46 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 533 روپے میں دستیاب ہے۔عالمی سطح پر چاندی کے نرخ صفر اعشاریہ 53 ڈالر اضافے کے ساتھ فی اونس 38اعشاریہ 88 ڈالر تک پہنچ گئے۔
