اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈے غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں اور غذائی ماہرین بھی عام زندگی میں ان کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا کرتے ہیں۔عام زندگی میں انڈوں کا استعمال کرنے کے لئے انہیں مختلف انداز سے پکایا جاتا ہے کبھی اسے تل لیا جاتا ہے تو کبھی ابال لیا جاتا ہے۔
لیکن غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابال کر کھائے جانے والے انڈے کچھ لوگوں کی صحت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے عام افراد کی معلومات کافی محدود ہے تو آج اس سے متعلق کچھ باتیں ہم آ پ کو بتائیں گے۔ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال ان لوگوں کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے جنہیں پہلے سے ہی معدے کی کوئی پریشانی لاحق ہو۔
ان پریشانیوں میں معدے کا کمزور ہونا، پیٹ پھولا ہوا ہونا سرفہرست ہوتا ہےاسکے علاوہ الٹی کی شکایت ہونا بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ ابلے ہوئے انڈوں کا زیادہ تر استعمال وہ لوگ کرتے ہیں جن کا رجحان وزن کم کرنے کی طرف ہوتا ہے اور اس دوران انہیں پیٹ کی شدید تکلیف کا بھی سامنا ہوتا ہے۔انڈوں کو ایک مکمل غذا کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور توانائی سے بھرپور سمجھا جاتا ہے جس کا استعمال ایک عام آدمی کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ…
ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…
جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…
شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…
ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…