این اے 133 کا انتخابی معرکہ: حمزہ شہباز متحرک

(قدرت روزنامہ)این اے 133 کے انتخابی معرکہ پر سابق صدر آصف علی زرداری کی انٹری کے بعد حمزہ شہباز بھی این اے 133 میں متحرک ہوگئے ہیں . ذرائع کے مطابق 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جیت کے لیے حمزہ شہباز نے پارٹی کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں .

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے پارٹی کو عوامی رابطہ مہم مزید تیز اور منظم کرنے پر زور دے دیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے این اے 133 کے لیے ماڈل ٹاؤن میں مانٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے . اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عمران علی گورائیہ مانٹرنگ سیل کی ذمہ داریاں دیکھیں گے، پارٹی رہنما روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ مانٹرنگ سیل کو دیں گے، عمران گورائیہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ اپوزیشن لیڈر کو دیں گے . ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے الیکشن ڈے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ، پولنگ کیمپ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے این اے 133 میں خواتین ووٹرز پر خصوصی فوکس کرنے ہر زور دیا ہے . حمزہ شہباز نے ہدایت دی ہے کہ لیگی خواتین ایم پی ایز گھروں میں جاکر خواتین جو لیگی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے پر قائل کریں . انہوں نے مزید کہا کہ ہر یوسی چیئرمن، کونسلرز اور کوآرڈینیٹر اپنے علاقے میں بھرپور طریقے سے مہم چلائیں . . .

متعلقہ خبریں