این اے 133 کا انتخابی معرکہ: حمزہ شہباز متحرک

(قدرت روزنامہ)این اے 133 کے انتخابی معرکہ پر سابق صدر آصف علی زرداری کی انٹری کے بعد حمزہ شہباز بھی این اے 133 میں متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جیت کے لیے حمزہ شہباز نے پارٹی کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے پارٹی کو عوامی رابطہ مہم مزید تیز اور منظم کرنے پر زور دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے این اے 133 کے لیے ماڈل ٹاؤن میں مانٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عمران علی گورائیہ مانٹرنگ سیل کی ذمہ داریاں دیکھیں گے، پارٹی رہنما روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ مانٹرنگ سیل کو دیں گے، عمران گورائیہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ اپوزیشن لیڈر کو دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے الیکشن ڈے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ، پولنگ کیمپ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے این اے 133 میں خواتین ووٹرز پر خصوصی فوکس کرنے ہر زور دیا ہے۔

حمزہ شہباز نے ہدایت دی ہے کہ لیگی خواتین ایم پی ایز گھروں میں جاکر خواتین جو لیگی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے پر قائل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر یوسی چیئرمن، کونسلرز اور کوآرڈینیٹر اپنے علاقے میں بھرپور طریقے سے مہم چلائیں۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

5 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

45 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

60 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago