اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میوہ جات میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کاجو بھی انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں قدرتی طور پر ایک کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں موجود کیمیکل کا نام ’یوروشیول‘ ہے جس میں زیریلے عناصر پائے جاتے ہیں۔
اکاجو کھانے کے شوقین افراد کو اس زہر سے بچانے کے لئے ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ان کو بھون لینے سے زہریلے عنار کا خاتمہ ہوجاتا ہے جس کے بعد کاجو کھانے سے کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کاجو فطری طور پر ایک گرم ہوتا ہے اس وجہ سے بھی اس کا استعمال تھوڑا احتیاط سے کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس میں فربہ کے بھی عناصر پائے جاتے ہیں جو جسم کو دنوں میں موٹا کرنے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔
اسکے علاوہ بھی ماہرین زیادہ گرم چزیں کھانے کے منع بھی کرتے ہیں کیونکہ اس سے معدے میں گرمی بیٹھ جاتی ہے اور دیگر مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں۔یادرہے کہ کاجومیں وٹامن، فائبر، منرلز اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں جیسے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم، میگنیز،کاپر،سیلینیم ،میگنیشیم،زنک اور آئرن پایا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ کاجو میں پائے جانے والے کاپر اور زنک کی وجہ سے انسانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور اسی لئے یہ بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے انتہائی اہم غذا ہے۔
ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…
جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…
شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…
ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…
جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…