نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے خاتون کے شناختی کارڈ میں شوہر کے نام کی جگہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کا نام لکھنے پر نادرا سینٹر شکر گڑھ کے انچارج محمد بوٹا کی برطرفی کے
خلاف اپیل خارج کردی۔پیر کو سپریم کورٹ میں نادرا سینٹر شکر گڑھ کے انچارج محمد بوٹا کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔وکیل نادرا نے بتایا کہ پروین اختر نامی خاتون شناختی کارڈ تبدیل کرانے نادرا مرکز آئی، خاتون کے شوہر کا نام ارشاد احمد ہے لیکن لکھا عثمان یوسف مبین گیا، عثمان یوسف مبین اس وقت نادرا کے چیئرمین تھے۔درخواست گزارمحمد بوٹا نے کہا کہ جس خاتون نے غلط انٹری کی اسے ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔اس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ یہ تو سیدھی سیدھی شرارت کی گئی ہے، کیسے ممکن ہے کہ ڈیٹا انٹری میں اس قسم کی غلطی ہوجائی بطور انچارج آپ کی ذمہ داری تھی کہ ڈیٹا کا جائزہ لیتے۔اس پر محمد بوٹا نے کہا کہ انکوائری ہوتی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا، شناختی کارڈ پر دستخط چیئرمین نادرا کے بھی ہوتے ہیں، اگر بطور انچارج میں ذمہ دار ہوں تو حتمی منظوری دینے والے تو چیئرمین نادرا کیسے نہیں درخواست گزار نے کہاکہ بغیر انکوائری شوکاز دیکر برطرف کر دیا گیا، عثمان مبین کے نام سے بعد میں ابھی انٹری ہوئی لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت نے نادرا سینٹر شکر گڑھ کے انچارج محمد بوٹا کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج کردی۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

4 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

45 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

59 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago