لاہور (قدرت روزنامہ) موسم سرما میں دھند آتے ہی لاہور سے اسلام آباد موٹر وے پر ایک ہی دن میں تین ٹریفک حادثات۔خواتین بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔دھند کا سیزن شروع ہوتےہی ٹریفک پولیس کی غفلت سامنے آگئی۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر دھند ہونے کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ خواتین، بچوں سمیت 25 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔
موٹروے کو انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کے لیے بروقت بند نہ کیا گیا جس کے باعث ایک ہی دن میں کالا شاہ کاکو، قلعہ ستار شاہ اور خان پور کے قریب حادثات ہوئے جبکہ اس دوران اٹھائیس سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔
دھند کے باعث موٹر وے پر حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…