وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز کی دنیا میں دھواں دار انٹری پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ و میزبان وینا ملک نے 7 سال کے بریک کے بعد شوبزکی دنیا میں دھواں دار انٹری ڈال دی، اداکارہ کے پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی۔سوشل میڈیا نے اداکارہ کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک کیساتھ شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرلی تھی،اسد خٹک سے علیحدگی کے بعد وینا ملک نے 7 سال کے بعد دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔اداکارہ نے ایک برانڈ کیساتھ فوٹو کرایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈال دی،

جسے دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیااور اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔یاد رہے کہ اداکارہ کا اصل نام زاہدہ ملک ہے اور وہ پاکستانی اور انڈین فلموں میں کام کر چکی ہیں،انہوں نے اپنے کیئریئرکا آغاز2000 میں کیاتھا۔ اداکاری سے قبل وینا ملک کئی ٹی وی شوز میں کامیڈین کے طور پر کام کر چکی ہیں،ان کوسٹائلش سیلبرٹی پر 2007 میں لکس سٹائل ایوارڈ سے نوازاگیا۔اکتوبر2010 میں وینا ملک نے انڈین ٹیلی ویژن رئیلٹی شوبگ باس سیزن4 میں شرکت کی مگر فائنل سے 2 ہفتے قبل ہی آؤٹ ہو گئی تھیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

7 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

21 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

31 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

43 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

49 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

52 mins ago