فواد صاحب عوام کی بے بسی کا مذاق نہ اڑائیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ‎  کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی۔مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹر پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹ کر کے کونسے ملک کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، سبزیاں سستی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں، فواد صاحب جھوٹے ٹوئٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں، ‎آج ڈاکٹرز، طلبہ، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‎صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کیوں جھوٹ بولتے ہیں، کیوں عوام کی بے بسی، غربت اور مفلسی کا مزاق اڑاتےہیں ؟ کیوں؟ عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، آپ عوام کی فریادیں، مطالبات اور بد دعائیں سنیں۔

Recent Posts

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

3 mins ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

11 mins ago

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ…

22 mins ago

خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کبھی بھی کسی…

46 mins ago

شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

پشاور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار…

60 mins ago

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل پر سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت…

1 hour ago