سعودی عرب نے پاکستان سمیت 17 ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 17 ممالک کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ، ان ممالک کے شہری ویزہ کی مفت تجدید کی پالیسی سے مستفید ہوسکتے ہیں . ان ممالک کے مخصوص شہریوں کے اقامہ (رہائشی اجازت نامہ) ، ایگزٹ اور ری اینٹری ویزہ اور وزٹ ویزہ کی مفت تجدید کی جا رہی ہے .

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے . غیر ملکی میڈیا کے سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے . سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جو اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے . ان ممالک میں پاکستان، انڈونیشیا،بھارت، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں . سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقامہ ہولڈر تارکین جن کا تعلق سفری پابندی والے ممالک سے ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی جائے گی تاہم یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جو جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں