لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں شاپنگ کرتی خاتون اور بچوں پر ٹرانسفارمر گر گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں شاپنگ کرتی خاتون اور بچوں پر ٹرانسفارمر گر گیا، ٹرانسفارمر کی زد میں آنے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق، بچے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں شاپنگ کرتی خاتون پر ٹرانسفارمر گر گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 38سالہ خاتون صباء علی اپنی بچی کے ہمراہ بازار میں شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان پر ٹرانسفارمر گر گیا۔

ابتدائی طور پر ماں اور بیٹی کوزخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد خاتون صباء علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ٹرانسفارمر گرنے کے بعد بازار کے بجلی بند کر دی گئی ہے۔ حادثے کے بعد بازار میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جائے وقوعہ پرریسکیو کی ٹیموں کے علاوہ لیسکو کا عملہ اور پولیس بھی موقع پر موجود ہے جبکہ ٹرانسفارمر گرنے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago