پنجاب میں یکم دسمبر سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں یکم دسمبر سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گھر گھر جاکر دوسری ڈوز نہ لگوانے والوں کو بھی مکمل ویکسنیٹ کردیا جائےگا، 2 کروڑ 67 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی،این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق افریقی ویرینٹ سے نمٹا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی سول سیکرٹریٹ میں این سی اوسی کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیراسدعمرنے کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے دونوں سیکرٹریز ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، عمران سکندربلوچ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے علاوہ این سی اوسی کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل یکم دسمبر سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 2 کرور67 لاکھ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔
ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسین کی دوسری ڈوزنہ لگوانے والوں کو بھی مکمل ویکسنیٹ کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کی عوام کو ویکسین لگا کرمحفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پنجاب کے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات ریچ ایوری ڈوریکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کو بھی کامیاب بنائیں گے۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ سے بخوبی نمٹاجائے گا۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن کی پہلی مہم کی طرح دوسری مہم کو بھی کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کوروناکی وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ الحمداللہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزمیں واضع کمی آچکی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ریچ ایوری ڈور ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد آبادی کو ویکسین لگا کر کورونا سے محفوظ بنا چکے ہیں۔

Recent Posts

اتفاق رائے نہ ہوا تو آئینی ترمیم میں ملٹری کورٹس والی شق سے پیچھے ہٹ جائیں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا…

1 min ago

پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی…

9 mins ago

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

15 mins ago

سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں…

22 mins ago

سندھ کے خلاف بلوچستان کی شکایت: رانا ثنااللہ خان نے حل تجویز کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ و عو امی امور رانا ثنااللہ…

32 mins ago

بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11…

41 mins ago