ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جو اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان،
بھارت، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقامہ ہولڈر تارکین جن کا تعلق سفری پابندی والے ممالک سے ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی جائے گی تاہم یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جو جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کی جارہی ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…