گیس بحران پر قابو پانے کی کوشش، وفاقی کابینہ کا ملک سے نکلنے والی گیس کو صرف گھریلو صارفین کو دینےکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایل این جی پر چلے والے پاور پلانٹس کو پانچ فیصد اضافی گیس دینے کا فیصلہ جبکہ ملک سے نکلنے والی گیس صرف گھریلو صارفین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں نکلنے والی گیس صرف گھریلو صارفین کو دی جائے جبکہ آئی پیز اور کھاد فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کےعلاوہ ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو پانچ

فیصد اضافی گیس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان گیس پورٹ نے گوادر سمیت ملک بھر میں ایل این جی سپلائی کے لیے ساڑھے 22کروڑ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔کمپنی کے چیئر مین اقبال زیڈ احمد کے مطابق گوادر کی عوام گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں لہٰذا گوادر میں ایل این جی لا کر بلوچستان سمیت پورے ملک کو دی جاسکتی ہے۔اقبال زیڈ احمد نے دعویٰ کیا کہ وہ 7 مہینوں میں ایل این جی لا سکتے ہیں جو گوادر کے عوام کو ایل پی جی سے آدھی قیمت پر سلینڈر کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لیے اوگرا سمیت متعلقہ ادارو ں سے این او سی کا انتظار ہے۔چیئرمین پاکستان گیس پورٹ کے مطابق یہ ایل این جی بلوچستان سمیت ملک بھر میں سلینڈرز اور ٹینکرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی، بحری جہاز سے ٹینکرز صنعتوں کو دیے جائیں گے جب کہ گھریلو صارفین کو سلینڈرز میں دی جائی گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے این او سی کاانتطار ہے، 7 مہینے میں ایل این جی لے آئیں گے جو صرف گوادر بلوچستان نہیں پورے ملک میں جائے گی۔پاکستان گیس پورٹ گوادر پورٹ کے ذریعے یومیہ 30کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، 125ملین ڈالر کی سرمایہ کاری فیز ون 100ملین دالر کی فیز ٹو میں ہو گی۔

Recent Posts

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

5 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

12 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

21 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

39 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

8 hours ago