اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کا یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپید ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار رہے گی۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہوئی،ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی، پٹرول 5 روپے تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
واضح رہے کہ گشتہ ہفتے ترجمان وزارت خزانہ نے نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…
لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…