لاہور(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کا 4نئے طیارے حاصل کرنے کا فیصل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اپنے بیڑے میں 4نئے اور جدید طیاروں کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن نے بزنس پلان پر عمل در آمد کے سلسلے میں 4نئے طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فروری 2022تک قومی ایئر لائن کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پاس اس وقت 11 ائیر بس، 12 بوئینگ777 اور 6 اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہیں۔ پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک کی سربراہی میں قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے اب تک 3 نئے طیارے بیڑے میں شامل کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے قومی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید ایئربس 320طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ لیز پر حاصل کیے جائیں گے جن کی شمولیت کے بعد بیڑے میں کل ایئر بس طیاروں کی تعداد 18ہو جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…