بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر اس سے قبل عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کررہے تھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 میں کراچی کنگز نے بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، اس سے قبل عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کررہے تھے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ فرنچائز نے پی ایس ایل 7 کے لیے بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ بابراعطم 6 سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں، وہ پہلے دن سے کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی کی، بابر اعطم اب کراچی کنگز کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔ دوسری جانب بابراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، انہوں نے کہا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروںگا، ذمہ داری میں انجوائے کرتا ہوں، عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کو لیڈ کیا کوشش کروںگا اسی کو جاری رکھوں۔

بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز نے ٹائٹل جیتا ہوا ہے کوشش کریںگے آئندہ سیزن میں بھی اچھا کھیلیں، کراچی کنگز کے مداح جیسے حوصلہ افزائی کرتے ہیں بہت اعتماد ملتا ہے، کوشش ہوگی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔ پی ایس ایل 7 جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات میں تیزی نہیں آسکی اور سب کچھ تاخیر کا شکار ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں، ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں تاہم ڈرافٹنگ اب 14 اور 15 دسمبر کو ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل 7 کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی مگر اب کراچی میں پی ایس ایل 7 کے آغاز میں تین سے چار روز آگے کیے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک غیرملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

2 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

15 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

34 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago