بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی اس دور ان چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری ہے ،فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا

امکان ہے۔نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔اتھارٹی نے سوال اٹھایا کہ آئی پی پیز کو حالیہ دنوں میں کتنی ادائیگی ہوئی ہے ؟ جس پر سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 134 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہماری جو پچھلی غلطیاں تھیں اب تو ان کو بھگتنا ہو گا اور ہم سستی بجلی کے بجائے درآمدی فیول پر چلے گئے ہیں،ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ مہنگے پاور پلانٹس چلنے کا سارا بوجھ گھریلو صارفین پر پڑا۔نیپرا نے صنعتی پیکج کے تمام صارفین پر اثرات کا تجزیہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ایک فیصد گروتھ کی پیش گوئی کی تھی لیکن انڈسٹریل گروتھ کے باعث ہماری گروتھ 3.94 فیصد رہی۔سی پی پی اے حکام نے کہا کہ 76 سینٹ والے کوئلے کی قیمت 200 سینٹ پر پہنچ چکی ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

2 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

6 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

14 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

21 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

28 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

39 mins ago