ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومبر کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی . آٹا، تیل، گھی، چینی، گوشت، دودھ، انڈے، آلو اور ٹماٹر مزید مہنگے ہوگئے .

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی، موٹر فیول اور دواں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 3 فیصد تھی . ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مئی 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل فیگرز میں چلی گئی . نومبر 2021 میں مہنگائی 11.5 فیصد پر پہنچ گئی، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی . ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی 12 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 10.9 فیصد پر پہنچ گئی . نومبر میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 131.64 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 10.87، ککنگ آئل 9.71، سبزیاں 10.46، انڈے 10.19، گوشت 2.63 فیصد مہنگا ہوا . اعداوشمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تازہ دودھ 2.33، چینی 1.43 فیصد مہنگی ہوئی، ادویات کی قیمتوں میں 1.63 فیصد ، بجلی 8.32 فی صد ،کنسٹرکشن اِن پٹ آئٹمز 1.99 فیصد مہنگے ہوئے . نومبر میں ماہانہ بیناد پر پیاز 7.97 فیصد، چکن 4.34، دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی . رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں سالانہ بنیاد پر گھی 58.28 فیصد ، کوکنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 10.26، آلو 17.66 فیصد ، بجلی چارجز 47.87 فیصد، موٹر فیول 40.81 فیصد بڑھے جبکہ نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں ادویات کی قیمتوں میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا . رپورٹ کے مطابق سالانہ بیناد پر پیاز 37.68 ،آلو 17.66 ،دال مونگ 27.03 فی صد سستی ہوئی . . .

متعلقہ خبریں