پی آئی اے کا 4 نئے جدید طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن نے 4 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیے جارہے ہیں . تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن بزنس پلان کے تحت بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی آئی اے میں مزید4 نئے جدید طیارے فروری تک بیڑے میں شامل ہو جائیں گے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیے جارہے ہیں جس کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں ائیر بس طیاروں کی تعداد 18 ہو جائے گی . ترجمان کے مطابق موجودہ بیڑے میں 11 ائیر بس ،12 بوئنگ 777 اور6 اے ٹی آر طیارے فعال ہیں، 4 نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں بوئنگ777اورائیربس طیاروں کی تعداد 44 ہو جائے گی . . .

متعلقہ خبریں