راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ایک خواہش پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح کے باوجود ادھوری رہ گئی۔چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کر سراہا اور کہا کہ ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ دلکش ہوتی ہیں۔ آخر میں شعیب اختر نے اپنی خواہش سے متعلق بتایا کہ خواہش تھی کہ عابد علی ٹیسٹ میں دوسری سنچری بھی بناتے۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے
بنگلادیش کے 202 رنز کے ہدف کو دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔میچ کے آخری روزعابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 91 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…