ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے . وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ کوئی وزیر اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جائے گا . اگلے تین چار ماہ معاشی معاملات کے لیے اہم ہیں . حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لہذا وزراء اپنی وزارتوں میں رہیں . واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی،زرتاج گل امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی ،گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی . انہوںنے کہاکہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا . چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوا . چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا . ملک امین اسلم نے حکومتی وزراء کے درمیان گلاسکو میں جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا اور ملک امین اسلم نے جھگڑے کی خبروں کے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا . بعدازاں پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گلاسکو کانفرنس میں امین اسلم اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مابین لڑائی جھگڑے کی بازگشت وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گئی . گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گلاسکو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا اور کانفرس میں وزراء کے بیانات کو افسوسناک قرار دیا .
متعلقہ خبریں