لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ٗ بچوں سے زیادتی کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کے چھ ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فیصلے کی نقول متعلقہ محکموں کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بچے سے زیادہ کے ملزم ساجد کی ضمانت خارج کرتے ہوئے آٹھ صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا ۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ جھوٹے الزامات پر کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ فیصلے کی نقول متعلقہ اداروں کو بھجوائیں ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے قانون کو

کچھ لوگ غلط استعمال کر سکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم ساجد کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ساجد عرف سجو پر چھ سال کے بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے ۔ملزم نے موقف اپنایاکہ مقدمہ وقوعہ کے سات دن بعد درج کرایا گیا ۔فیصلے میں کہا گیا کہ ہمارے معاشرے میں عموماً ایسے کیسز جلد رپورٹ نہیں ہوتے۔فاضل عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ مقرر ہ مدت میں کرنے کا حکم جاری کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

6 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

15 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

22 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

31 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

56 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

1 hour ago