بیرروزگار نوجوان نے معروف شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ) نوجوان نے کراچی کے معروف نجی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب 5 بجے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل نے 30 سالہ زہیر حسین نے خودکشی کر لی۔واقعے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔دلخراش واقعے کو دیکھ کر مال میں موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں، شاپنگ مال میں موجود خواتین اور بچے خوفزدہ ہو گئے۔
واقعے کے بعد وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوفی تیسری منزل سے سر کے بل فرش پر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جمیل عباسی کے مطابق سید زہیر نے پلازے کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

شاپنگ مال کی تیسری منزل سے نیچے گرگیا ہے۔پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کر گئے۔جمیل عباسی نے کہا کہ شاپنگ مال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے ایک فوٹیج فراہم کی جس میں واضح ہے کہ نوجوان نے خود ہی چھلانگ لگائی۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مکمل چھان بین سے پہلے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

متوفی انوچولی کا رہائشی تھا۔نوجوان کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں جب کہ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہے۔متوفی کے دونوں بھائی آن لائن کام کرتے ہیں جب کہ وہ کافی عرصے سے بیروزگار تھا۔ذرائع کے مطابق متوفی ملازمت کے لیے متعدد کمپنیوں ، فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاتر میں انٹرویو دے چکا تھا مگر انہیں کہیں نوکری نہ ملی۔

Recent Posts

سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی نشست پر انتخابات 14نومبر کو ہوں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے…

10 mins ago

بلوچستان کا اصل فریق پہاڑوں پرہے جو ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، انوار کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہرنگ بلوچ…

15 mins ago

26اگست حملوں کیخلاف تربت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی، فوج کے حق میں نعرے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں26 آگست حملوں کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی…

22 mins ago

چیمبر آف سمال ٹریڈاینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات مکمل ، مراد بلو چ صدر منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات برائے سال 2024-2026مکمل ہوگئے نتائج…

44 mins ago

تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی…

53 mins ago

خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ چٹوک سے بزرگ شخص کی نعش برآمد اطلاعات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ/دوسوکلو…

1 hour ago