میڈیکل طالبہ مبینہ خودکشی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) چانڈ کا میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس نے طالبہ سے زیادتی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔جب کہ موت کی حتمی وجہ کا تعین میڈیکل اور کیمیکل رپورٹس آنے کے بعد ہو گا۔ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق طالبہ کے کمرے سے پولیس کو ایک نہیں بلکہ دو تحریریں ملی ہیں۔
ایک تحریر لاش کے بالکل قریب اور دوسری ایک نوٹ بک سے ملی۔دونوں تحریروں میں مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کا فارنزک کروایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے نوشین کاظمی کی پراسرار موت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔

پوسٹ مارٹم ٹیم میں شامل ڈاکٹر کے مطابق لاش کے چار پانچ گھنٹے لٹکے رہنے کی وجہ سے گردن کا سائز دو تین انچ بڑھ گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پنکھے سے نوشین کے فنگر پرنٹ ملے ہیں اور ان کی انگلیوں پر بھی مٹی کے نشان موجود تھے۔نوشین کاظمی کے کمرے سے دو نوٹ بھی ملے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک نوٹ پیڈ کے قریب اور ایک الماری سے ملا ہے اور دونوں میں تقریبا ایک ہی طرح کا پیغام ہے۔ بیڈ سے ملنے والے نوٹ پر رومن میں تحریر ہے کہ میں خود اپنی مرضی سے ہیکنگ کرنے جا رہی ہے ہوں ، نہ کسی کے پریشر میں کر رہی ہوں۔
نوشین کے والد کے مطابق جب وہ کمرے میں داخل ہوئے تو لاش سامنے لٹکی ہوئی تھی اور دروازے کی کنڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔انہوں نے دونوں نوٹس کی تصاویر لیں تاکہ نوشین کی والدہ سے اس کی لکھائی کی شناخت کریں۔ہدایت کاظمی کے مطابق ان کی بیٹی سے ٹیلیفون پر بھی بات ہوئی تھی جس میں انہوں کسی خدشے یا پریشانی کا اظہار نہیں کیا۔پولیس نے الماری میں موجود نوشین کا ٹیلیفون بھی برآمد کر لیا ہے۔

Recent Posts

سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی نشست پر انتخابات 14نومبر کو ہوں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے…

6 mins ago

بلوچستان کا اصل فریق پہاڑوں پرہے جو ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، انوار کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہرنگ بلوچ…

10 mins ago

26اگست حملوں کیخلاف تربت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی، فوج کے حق میں نعرے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں26 آگست حملوں کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی…

17 mins ago

چیمبر آف سمال ٹریڈاینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات مکمل ، مراد بلو چ صدر منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات برائے سال 2024-2026مکمل ہوگئے نتائج…

40 mins ago

تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی…

48 mins ago

خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ چٹوک سے بزرگ شخص کی نعش برآمد اطلاعات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ/دوسوکلو…

58 mins ago