ہو سکتا ہے ائیر کوالٹی کی بہتری کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ہفتے کے لیے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ پر قابو پانے کے اقدامات کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دنوں سے اسموگ میں بہتری آئی ہے۔ایک ہفتے کی مہلت دیں اسموگ میں مزید بہتری آئے گی۔
موٹروے پولیس کو انٹرچینج ٹول ٹیکس کے حصول کے لیے لمبی گاڑیوں کی قطاریں بنانے سے متعلق مناسب حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ لاہور کی حدود میں اسموگ بہت پھیلی ہوئی ہے۔ہمیں ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑ سکتی ہے۔ایک ہفتے کے لیے اسکول اور نجی دفاتر بند کرنے پڑ سکتے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ تیاری کر لیں ہو سکتا ہے ائیر کوالٹی کی بہتری کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹریفک میں بہتری ہر بھی تعریف کی۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی انسدادِ سموگ کے پیش نظر سکولوں کے بعد آفسز میں بھی چیکنگ جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نیٹ سول آفس کا دورہ کیا۔
1500 سے زائد ملازمین آفس میں کام کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے نشاط لینن آفس کا دورہ کیا۔ افسران نے پیر کے روز بھی آفسز کھلا ہونے پر انتظامیہ کو وارننگ جاری کی اور ملازمین کو باہر نکال کر آفس کو خالی کروا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کے سبب ہفتہ اور اتوار کے علاوہ پیر کے روز بھی آفسز بند کرنے کے احکامات ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور آفسز اور سکولوں کی چیکنگ جاری ہے۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

2 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

8 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

14 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

20 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

28 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

35 mins ago