مکمل تیار گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد، لگژری آئٹمز کی ریگولیٹری اور اضافی کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے اصولی طور پر آئندہ 6؍ ماہ (جنوری تا جون) کیلئے مکمل تیار گاڑیوں (سی بی یو) کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10؍ سے 12؍ دیگر لگژری اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جاری کھاتوں کے خسارے کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق کمپلیٹلی بِلٹ یونٹس (سی بی یو) کی درآمد پر عارضی پابندی سے حکومت سالانہ بنیادوں پر تین ارب روپے کا درآمدی بل کم کرنا چاہتی

ہے۔ ادائیگیوں میں عدم توازن سے بچنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کابینہ کے ایک وزیر نے بتایا کہ قطرہ قطرہ دریا ہوتا ہے، کاسمیٹکس، پالتو جانوروں کی خوراک، گاڑیوں کے ٹائرز، ڈائپرز اور کچھ دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے حکومت درآمدی اخراجات میں کمی لائے گی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے جبکہ پورے مالی سال 2021-22ء کیلئے پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے اسے 2.3؍ ارب ڈالرز تک رکھنے کی منظوری دی تھی۔ اب لگتا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کی موجودہ رفتار دیکھ کر حکومت پریشان ہے۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

18 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

33 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

41 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

49 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

56 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago