حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے اور ڈرائیونگ کے دوران لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے . شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی دشواری کا سامنا ہے . موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں . اس حوالے سے موٹروے پولیس ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھند چھٹنے پر موٹروے ایم 5 کو جلال پور سے شیرہ شاہ تک کھول دیا گیا ہے جب کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ تک کھول دیا گیا ہے جب کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے عبدالحکیم انٹرچینج کلئیر ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند ہے . اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی . واضح رہے کہ گذشتہ روز دھند کے باعث ٹریفک حادثہ بھی پیش آیا تھا . دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں-25 مسافر زخمی ہو گئے تھے،بتایا گیا کہ کالا شاہ کاکو موٹروے انٹر چینج، قلعہ ستار شاہ کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا . حادثہ میں 25 مسافر زخمی ہوگئے-ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادئی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا -زخمیوں میں 8 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 17 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا- شدید زخمی مسافروں میں 7 افراد کو DHQ شیخوپورہ، 8 افراد کو THQ مریدکے جبکہ 2 افراد کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں شدید دھند، موٹروے پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا . تفصیلات کے مطابق صوبی پنجاب کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹروے بھی بند ہیں .
متعلقہ خبریں