لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں شدید دھند، موٹروے پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبی پنجاب کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹروے بھی بند ہیں۔حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے اور ڈرائیونگ کے دوران لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے موٹروے پولیس ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھند چھٹنے پر موٹروے ایم 5 کو جلال پور سے شیرہ شاہ تک کھول دیا گیا ہے جب کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ تک کھول دیا گیا ہے جب کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے عبدالحکیم انٹرچینج کلئیر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دھند کے باعث ٹریفک حادثہ بھی پیش آیا تھا۔دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں-25 مسافر زخمی ہو گئے تھے،بتایا گیا کہ کالا شاہ کاکو موٹروے انٹر چینج، قلعہ ستار شاہ کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔
حادثہ میں 25 مسافر زخمی ہوگئے-ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادئی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا -زخمیوں میں 8 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 17 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا- شدید زخمی مسافروں میں 7 افراد کو DHQ شیخوپورہ، 8 افراد کو THQ مریدکے جبکہ 2 افراد کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…