تمام پابندیاں ختم‘ سعودیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی آج سے مملکت کا سفر کرسکتے ہیں

ریاض (قدرت روزنامہ) عمرہ اور نوکری کی غرض سے سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی آج سے سعودیہ جاسکتے ہیں ، پاکستان سمیت 6 ممالک پر سعودی عرب کے سفر سے روکنے کے لیےعائد کی گئی سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری آج یکم دسمبر سے براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے جن میں شامل 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی بھی اجازت دی گئی ہے کیوں کہ چند روز قبل سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک پرعائد سفری پابندیاں ختم کردی تھیں ، سفری پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے ، جس کے ساتھ ہی پاکستانیوں سمیت انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت کے شہریوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا سفر کرنے سے پہلے ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی لازمی ہے جس کے بعد وہ اپنی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے بھی پابند ہوں گے جب کہ ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر 5 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ خیال رہے کہ خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ، جس کے بعد پاکستانیوں کو براہ راست مملکت آمد کی اجازت مل گئی ہے اور اب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں آپریٹ ہو ں گی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے ، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Recent Posts

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

3 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

10 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

17 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

29 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

33 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

40 mins ago