ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ایک ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر 50 گھنٹے کیلئے 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز یو اےا ی کے 50 ویں قومی دن کی یاد میں 50 فیصد تک رعایت پر ٹکٹیں بک کرنے کی پیشکش کر رہی ہے تاہم اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے محدود وقت کے لیے ہے ، جس کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک محدود ہے ، اس دوران بک کیے گئے ٹکٹ 14 جون 2022ء تک سفر کے لیے موزوں ہوں گے ، یہاں تک کہ ابھی بک کی جانے والی ٹکٹوں پر آپ کو اضافی اخراجات کے بغیر اپنی پروازیں بعد میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ، یہ پروازیں اکانومی کلاس کے لیے 695 درہم جب کہ بزنس کلاس میں سفر کے لیے 2,495 درہم سے شروع ہوتی ہیں ، جن کے تحت لندن، بارسلونا، روم، سنگاپور ، دوحہ اور دیگر منتخب مقامات کے لیے فلائٹ بک کی جاسکتی ہے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس بھی اپنے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے ، ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی ، 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی ۔
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…