اقراء عزیز کو کس ’نِک نیم ‘ سے چڑ ہے ؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو ادکارہ اقراء عزیز کا بتانا ہے کہ اُنہیں اکثر لوگوں کے جانب سے پکارے جانے والے ایک نک نیم سے چڑ ہے جو کہ وہ سننا نہیں چاہتی ہیں . یکے بعد دیگرے پاکستان شوبز انڈسٹری کو بہترین ڈرامے دینے والی اقراء عزیز آج کل جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامے ’خدا ور محبت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے پرستاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراوئے ہوئے ہیں .

اقراء عزیز کی خدا اور محبت میں حقیقت سے قریب تر اداکاری اس ڈرامے کی کہانی کو چار چاند لگا رہی ہے . اقراء عزیز کو صف اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور اِن سے متعلق شائقین جاننا بھی چاہتے ہیں کہ اُن کی زندگی میں کیا چل رہا ہے اور اُن کی پسندیدہ اداکارہ کو کیا پسند ہے اور کیا نا پسند ہے . اقراء عزیز کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتانا ہے کہ وہ نئے نئے لوگوں سے ملنے کی کافی چور ثابت ہوئی ہیں، اُنہیں نئے لوگوں سے ملنا جلنا نہیں آتا ہے جبکہ وہ لوگوں کے ساتھ تھوڑا بہت دکھاوا کرتے ہوئے ضرور ملتی ہیں . اقراء عزیز کا بتانا ہے کہ وہ آج جس بھی مقام پر ہیں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں، محنت اور لگن کے سبب ہیں . اقراء عزیز کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کا کام کے دوران سب سے پسندیدہ وقت کھانے کا بریک ہوتا ہے . اس انٹرویو کے دوران اقراء عزیز کا بتانا تھا کہ اُنہیں اکثر لوگ نِک نیم ’اِقو‘ کہہ کر پکارتے ہیں جو کہ اُنہیں بالکل پسند نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں