مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ کے صدر واپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا بلند ترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے اور عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے

بعد دفاع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اورحکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا،کرنٹ اکانٹ خسارے میں تاریخی اضافہ کے نتیجے میں ڈالرز میں قرض لینا پڑے گا ڈالرز میں قرض نہ لیا تو پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں جس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ اپنے بیان میں میں انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے، معاشی ماہرین اس جھوٹ کا پردہ چاک کرچکے ہیں ،حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں، یہ سب قرض قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اور معاشی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ، قومی آمدن میںکمی، معاشی جمود، شرح سود میں اضافے جیسی غلط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت کو قرض پر چلنی والی معیشت بنادیا گیا ،نوازشریف دور میں قومی معیشت ، قومی آمدن بڑھ رہی تھی، شرح ترقی میں اضافے سے معیشت دوبارہ زندہ ہورہی تھی ،آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہا کہ دو شرائط ایسی مانیں گئیں جو پہلے کبھی نہیں مانی گئیں ،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کی شرط منظور کرکے ملکی مفاد پر گہری ضرب لگائی ہے ، آئی ایم ایف کی یہ شرط پارلیمان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش ہے ،اسٹیٹ بنک ایکٹ، سپلمنٹری ٹیکس لاز بل اسی شرط کا حصہ ہے ،حکومت کی بندوق پارلیمنٹ کی کنپٹی پر رکھ کر پاکستان کے عوام کے مفاد کے خلاف قانون سازی کرائی جارہی ہے ،ملک پر قرض کا بوجھ 55.5 ٹریلین روپے سے بڑھ جانا ثبوت ہے کہ معیشت نہیں چل رہی، حکومت فیل ہوچکی ہے ،تین سال تین ماہ میں 20.5ٹریلین پبلک ڈیٹ اور ادائیگیوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران نیازی صاحب نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر دعوی کیا تھا کہ 10 ہزار ارب قرض میں کمی لائیں گے،20.5 ٹریلین قرض بڑھنے کے ذمہ دار عمران نیازی صاحب اور ان کی نااہلی وکرپشن ہے ،موجودہ حکومت کے ہر نئے دن کا مطلب پاکستان کو معاشی ڈیڈ اینڈ کی طرف لے جانا ہے ،پانچ سال پی ٹی آئی برسراقتدار رہی تو پاکستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ دینے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوں گے ،پانچ سال پی ٹی آئی نے مکمل کئے تو پاکستان پر قرض اور ادائیگیوں کا کل بوجھ دوگنا سے بھی بڑھ جائے گا، یہ پاکستان کی بقا ء کا سوال ہے۔

Recent Posts

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

2 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

4 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

6 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

9 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

10 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

13 mins ago