ٹیسٹ رینکنگ، شاہین آفریدی ٹاپ 5 بائولرز کی فہرست میں شامل

دبئی (قدرت روزنامہ) فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بائولرز کی فہرست میں جگہ بنالی ہے ۔ چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لینے سمیت سات وکٹیں حاصل کرنے والے 21 سالہ بائیں ہاتھ کے پیسر جیمز اینڈرسن، کگیسو ربادا اور نیل ویگنر کو پیچھے چھوڑ کر 3 درجے ترقی پاکر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
شاہین کے ساتھی حسن علی بھی میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرکے 5 درجے ترقی کے ساتھ 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کا پچھلا بہترین نمبر 14 واں تھا جو انہوں نے اس سال مئی میں حاصل کیا تھا ۔ پاکستان کے ابتدائی بلے باز عابد علی بھلے ہی دونوں اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن ان کے 133 اور 91 کے سکور نے انہیں 27 پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بہترین 20 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا جب کہ عبداللہ شفیق 52 اور 73 کے سکور کے ساتھ 83 ویں نمبر پر ہیں۔

بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 91 اور 16 کے سکور کے ساتھ چار درجے بہتری کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہیں جبکہ لٹن داس 114 اور 59 کے سکور کے بعد 26 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 31 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے سپنر تائیج الاسلام دو درجے ترقی کرکے 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے شریاس آئیر کی 105 اور 65 کے پلیئر آف دی میچ پرفارمنس نے انہیں رینکنگ میں 74 ویں نمبر پر آنے میں مدد فراہم کی جبکہ اوپنر شبمن گل 6 درجے ترقی کر کے 66 ویں نمبر پر پہنچے ہیں اور وریدھیمان ساہا 9 درجے اوپر پہنچ کر 99 ویں پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔
رویندرا جدیجا میچ میں پانچ وکٹوں کے ساتھ گیند بازوں میں دو درجے اوپر جاکر 19 ویں نمبر پر ہیں اور آل راؤنڈرز میں بھی ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ روی چندرن ایشون آل راؤنڈرز میں تیسرے نمبر پر اور بلے بازوں میں 79 ویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیے ٹام لیتھم کی 95 اور 52 کی اننگز نے انہیں دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ دلوائی ہے ، وہ 14 ویں سے 9ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
فاسٹ باؤلر کائل جیمیسن باؤلرز کی فہرست میں 6 درجے ترقی پاکر 9ویں نمبر پر ہیں۔ ٹم ساؤتھی نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر موجود روی ایشون (840) سے اپنا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا کرلیا ہے۔ سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کی 147 اور 83 کی باریوں نے انہیں 4 ترقی کے ساتھ 7ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے جو اگست 2019ء میں ان کے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن کے بعد بہترین رینکنگ ہے۔ سابق کپتان اینجلو میتھیوز 2 درجے ترقی پاکر 23 ویں نمبر پر اور دنیش چندیمل 46ویں نمبر پر ترقی کر چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے سپنر لاستھ ایمبولڈینیا 4درجے ترقی پاکر 37 ویں اور پراوین جے وکراما 6 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر پہنچے ہیں جب کہ آف سپنر رمیش مینڈس 28 درجے ترقی کر کے 57 ویں پر آگئے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

2 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

6 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

9 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

11 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

13 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

17 mins ago