تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر خلع کے دعویٰ کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے نہ تو کبھی انہیں کوئی کاغذات بھیجے اور نہ ہی زبانی طلاق دی . نکاح میں ہونے کے باوجود لوگوں کے سامنے کہا گیا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے اور اس بات کا پورا ڈھنڈورا پیٹا گیا . عنبرین فاطمہ نے کہا کہ "اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا، اس لیے میں "خلع" کادعوی دائر کرنے پر مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا . "یاد رہے کہ عنبرین فاطمہ پر کچھ روز پہلے لاہور میں حملہ بھی ہوا تھا . نامعلوم افراد نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی بیٹی اور بہن کے ساتھ بازار جا رہی تھیں . ملزمان نے لوہے کے راڈ سے ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی تھی . کبھی نہ3حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا، نکاح میں ہونے کےباوجود کہا گیا کہ مجھےطلاق دے دی گئی ہےاور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہےکسی کو بھی بغیرطلاق پیپر دکھائے،اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اسلیے میں "خلع" کادعوی دائر کرنے پہ مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا. . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا . عنبرین بھی صحافی ہیں اور ایک بڑے قومی اخبار سے وابستہ ہیں .
متعلقہ خبریں