(قدرت روزنامہ)جوڑوں کے درد کی ایک اہم وجہ یورک ایسڈ کا جسم میں بڑھ جانا ہے یہ ایک ایسا تیزابی مادہ ہے جو جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے اگر ایسی غذا کا کثرت سے استعمال کیا جائے جو جسم میں گرمی اورتیزابیت کو بڑھا نے کی وجہ بنتے ہیں جیسے گوشت اور مچھلی وغیرہ تو یہ جسم میں یورک ایسڈ کوبڑھا کر جوڑوں کے درد میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔
یورک ایسڈ کو دوا کے ساتھ کچھ غذاؤں سے پرہیز سے آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔یہا ں پر ایک ایسا ہی مشروب تیار کرنے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جو آپ کے جسم سے یورک ایسڈ کا ختمہ کر کے جوڑوں کے درد سے نجات دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
اجزاء:
انناس ایک کپ
چکوترہ ایک عدد
کھیرا ایک عدد
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ترکیب:
ان تمام اجزاء کو ایک بلینڈر میں ڈال کراچھی طرح بلینڈ کریں۔ اس مشروب کو روز کھانے سے پہلے سے استعمال کریں، اور دائمی جوڑوں کے درد سے نجات پائیں۔
کھیرا
کھیرے میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں، جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکنے اور جسم سے فاسد ما دوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ دمہ اور گٹھیا کو سوزش کو بھی دور کرنے میں بے حد مفید ہے۔ اسی بنا پر کھیرا جسم کے جوڑوں میں موجود یورک ایسڈ کے مادے کو بھی موئثر طریقے سے ختم کرتا ہے۔
ادرک
یہ اینٹی سوزش خصوصیات کی حامل ایک بہترین سبزی ہے یہ بھی جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرتی ہیں۔
چکوترہ
چکوترہ وٹامن سی حاصل کرنے ایک اہم ذریعہ ہے۔وٹامن سی سوزش کو دور کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔
انناس
انناس بروملین سے بھر پور ہوتا ہے یہ ایک ایسا مرکب ہے جو درد کودور کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…