نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کی۔
ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر چیک اپ کرنے کی بھی استدعا کی۔یہاں واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس کی 24 نومبر کو ہونے والی سماعت میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت میں وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی ڈرامے بازی جاری رکھی۔ عدالت میں ظاہر جعفر سمیت دیگر تمام ملزمان کو لایا گیا اور ملزمان کے وکلا اسد جمال، اکرم قریشی، شہزاد قریشی، سجاد بھٹی، ملک شہباز رشید، میاں سیف اللہ اور بشارت اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم کی والدہ عصمت آدم جی کے وکیل اسد جمال نے عدالت سے مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مدعی کے وکیل سے متعلق استفسار کیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مدعی کے وکیل کدھر ہیں تو وکیل بابر حیات نے بتایا کہ وہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے وکیل نے وکالت نامے پر دستخط کروانے کی کوشش کی تو ملزم ظاہر جعفر نے کہا کہ وکالت نامہ پر دستخط نہیں کروں گا پہلے وکیل سے الگ ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ وکلا نے استغاثہ کے گواہ محمد جابر کمپیوٹر آپریٹر کے بیان پر جرح مکمل کی، اس دوران مرکزی ملزم بار بار بولنے کی کوشش کرتا رہا۔ عدالت میں سماعت کے دوران مرکزی ملزم نے مالی کے بھائی حسین کے ساتھ مکالمہ کیا اور پوچھا کہ آج آپ پانی کیوں نہیں لے کر آئے۔ عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو واپس لے جانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی سی ٹی وی ویڈیو فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

Recent Posts

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

1 min ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

1 min ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

12 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

13 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

28 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

32 mins ago