حکومت درآمدی اشیاء کی قیمت میں کمی کیلئے سیلزٹیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی کرسکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، رواں سال مہنگائی پچھلے سال کی نسبت 5 فیصد کم ہے، حکومت درآمدی اشیاء پرسیلز ٹیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی کرسکتی ہے۔وہ آج یہاں وزیرمملکت فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بری خبر یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں درآمدی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اس پر ہم ٹیکس زیادہ سے زیادہ کم کرسکتے ہیں،کاٹن میں 80 فیصد، 62 فیصد ڈیزل، ویجی ٹیبل گھی میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس طرح اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح درآمدی تیل کی قیمتوں میں بھی 100فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ کی چیزوں پر ہم ٹیکس چھوڑ سکتے ہیں، اچھی خبر یہ ہے کہ لوگوں کی کھانے پینے کی اشیاء پر مہنگائی پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے، مجموعی طور پر مہنگائی میں 3.3 فیصد کمی آئی ہے۔

پچھلے سال چینی 110 روپے رواں سال 90 روپے جبکہ کراچی میں 100 روپے ہے،عام آدمی کی کھانے پینے کی اشیاء میں کمی آئی ہے،حکومت ٹیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی کرسکتی ہے، پچھلے 15 دنوں سے سیلز ٹیکس صفر تھا،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ 1970 کے بعد پوری دنیا میں بدترین مہنگائی چل رہی ہے، پاکستان پر بھی مہنگائی کا زبردسست اثر آیا ہے، کورونا کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو اہے، یورپی ممالک میں مہنگائی میں 5 فیصد، امریکا میں6 فیصد اضافہ ہوا، دنیا میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سندھ حکومت نے جان بوجھ کر شوگر ملوں میں کرشنگ رکوائی، سندھ میں سب پیسہ بنانے میں لگے ہیں، حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی، عوام سے 400 ارب کم ٹیکس وصول کیا گیا، پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس لگاتے تو پیٹرول 170 روپے لیٹر ہوتا، کسانوں کو یوریا کھاد پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

11 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

12 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

27 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

30 mins ago

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

52 mins ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

55 mins ago