ڈھاکہ(قدرت روزنامہ) سابق کرکٹرز اکثر اپنے کیریئر کے اختتام پرکمنٹری کرتے ہیں جو ان کے پاس موجود کرکٹ کے علم کی دولت کو دیکھتے ہوئے کوئی بری بات نہیں ہے۔ زیادہ تر کرکٹرز اپنے کمنٹری کیریئر میں اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی قومی وابستگی سے قطع نظر غیرجانبدار رہ کر کمنٹری کیں لیکن کچھ اپنے جذبات کو اپنے پروفیشنل ڈیوٹی پر پر حاوی ہونے دیتے ہیں اور بنگلہ دیشی کمنٹیٹر اطہر علی خان ان میں سے ایک ہیں۔
بدقسمتی سے بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اطہر علی خان اپنے کھیل کے دنوں سے زیادہ کمنٹری کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ پاکستان کے جاری دورے میں تمام غلط وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ اطہر علی خان غیر ضروری طور پر بنگلہ دیش کے تیز گیند بازوں کی بولنگ کی تعریف کرتے نظر آئے حالانکہ پاکستانی بلے باز انہیں آرام سے کھیل رہے تھے جب کہ انہوں نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کی غیر ضروری طور پر تعریفوں کے پل باندھے حالانکہ وہ پاکستانی بائولرز کے سامنے بھیگی بلی بنے نظر آرہے تھے ، اطہر علی خان نے اپنی جانبدارانہ کمنٹری سے خود اپنا مذاق بنوایا۔
ٹویٹر صارفین نے اطہر علی خان کی یک طرفہ کمنٹری کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کرکٹر سے کمنٹری کا رخ کرنے والے کیوں ایسا کررہے ہیں؟۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…