دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے نیا ترمیمی بلدیاتی مسودہ طلب کرلیا ہے . الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت دسمبر کے پہلے ہفتے تک بلدیاتی مسودہ جمع کروائے، نئے ترمیمی مسودے کے مطابق نئی حلقہ بندیاں قائم کرنی ہیں، اگر پنجاب حکومت بلدیاتی مسودہ جمع نہیں کرواتی تو الیکشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت ہونگے . اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے تحت 17 اضلاع میں 37 ہزار 752 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، 2 ہزار 544 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لیے، تحصیل چیئرمین، مئیر کے لیے 689 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ویلیج اورنیبر ہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ہزار282 امیدوار ہیں، خواتین نشستوں کے لیے 3905 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، مزدور کسان کی نشستوں کے لیے 7513 امیدوار فائنل کیے گئے جبکہ یوتھ کی نشست کے لیے 6081 امیدوار میدان میں ہیں، اسی طرح اقلیتی نشستوں کے لیے 282 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے، ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا . اے آروائی کے مطابق ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کی منظور ی دے دی، جس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،وفاق ای وی ایم پر انتخابات کا قانون بنا چکا ہے پنجاب میں بھی ای وی ایم کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا .
متعلقہ خبریں