پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانےکا بڑا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے، ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اے آروائی کے مطابق ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کی منظور ی دے دی، جس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،وفاق ای وی ایم پر انتخابات کا قانون بنا چکا ہے پنجاب میں بھی ای وی ایم کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے نیا ترمیمی بلدیاتی مسودہ طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت دسمبر کے پہلے ہفتے تک بلدیاتی مسودہ جمع کروائے، نئے ترمیمی مسودے کے مطابق نئی حلقہ بندیاں قائم کرنی ہیں، اگر پنجاب حکومت بلدیاتی مسودہ جمع نہیں کرواتی تو الیکشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت ہونگے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے تحت 17 اضلاع میں 37 ہزار 752 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، 2 ہزار 544 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لیے، تحصیل چیئرمین، مئیر کے لیے 689 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ویلیج اورنیبر ہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ہزار282 امیدوار ہیں، خواتین نشستوں کے لیے 3905 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، مزدور کسان کی نشستوں کے لیے 7513 امیدوار فائنل کیے گئے جبکہ یوتھ کی نشست کے لیے 6081 امیدوار میدان میں ہیں، اسی طرح اقلیتی نشستوں کے لیے 282 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

Recent Posts

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

8 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

20 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

33 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

40 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

49 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

1 hour ago