اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے گلاسگو کانفرنس میںوفاقی وزراء پر لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی ممبران کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد کمیٹی ممبر ریاض فتیانہ کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل پر گلاسکو کانفرنس میں لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں اپنی حکومت پر پارٹی رکن کے الزامات کے حقائق سامنے پر اہم اقدام
اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزراء پر الزام لگانے والے ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انصباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی وزراء پر لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور وزراء کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں ہیں، کوپ 26 میں پارٹی بعض رہنماوں کی طرف سے وزراء پر تنقید ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے مترادف ہے ۔
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…