کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، کراچی ایکسپریس کو حادثہ کالا پل کے قریب پیش آیا ، ٹرین کی رفتار کم ہونے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔دنیا نیوا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی، کراچی ایکسپریس کو کالا پل کے قریب حادثہ پیش آیا۔
ٹرین کی رفتار کم تھی جس کے باعث کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس کی متاثرہ بوگی کو الگ کرکے دیگر بوگیوں کو روانہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب 18 نومبر2021ء کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد قاسم کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ کمیٹی اجلاس 21 جون اور 12اگست 2021 کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ، 7جون 2021کے بعد اگر ریلوے حادثات ہوئے ہیں تو ان کی نوعیت، وجوہات اور مستقبل میں اسطرح کے حادثات سے بچنے کیلئے ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات، 7جون 2021کو گھوٹکی ٹرین حادثہ کی انکوائری رپورٹ پر پاکستان ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات، صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 10سب انجینئرز کو ریگولر کرنے کے کیسز پر بریفنگ، چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بھیجے گئے معاملہ برائے زریکو کمپنی کی درخواست برائے سیلف ایکسپرینٹری اور 14جولائی 2021کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کے اٹھائے گئے سوال نمبر 17کا جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ن14جولائی 2021کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کے اٹھائے گئے سوال نمبر 17کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا یکم دسمبر سے بولان ایکسپریس چلنا شروع ہو جائے گی۔ ہرنائی اور سبی سیکٹر میں 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کوئٹہ ٹو چمن ٹرین بھی ہفتہ وار چلا رہے ہیں اور اس کے ساتھ کوئٹہ سے زہدان ٹرین چلانے جا رہے ہیں۔ اکبر بگٹی ایکسپریس 3مہینے سے معطل ہے۔ سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ کوئٹہ کے لئے نئی کوچز آنے کے بعد دو نئی ٹرینز چلائیں گے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

9 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

10 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

25 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

29 mins ago

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

51 mins ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

54 mins ago