پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 10 دسمبر کو ہر گاؤں اور شہر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کی جائیں گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے 17 دسمبر کو گیس کی قلت پر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز

اشرف نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 21 ماہ کے دوران مہنگائی تواتر سے بڑھتی رہی ہے اب لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں ہی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت مکمل طور ناکام ہے اور کسی معاملے پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے دہائیوں ملک پر حکومت کی لیکن عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کہاں سے نکل آئی ہے لیکن پیپلز پارٹی اب ملک کے کونے کونے سے نکلے گی۔

Recent Posts

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

1 min ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

1 min ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

12 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

13 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

28 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

32 mins ago