اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھاکر 4.90 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھاکر4.13 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی،ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے ٹیکس وصول
کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ فی لیٹر پٹرول پر 11روپے 33 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں عائد ہیں۔ذرائع کے مطابق فی لیٹر پٹرول پر 13روپے 62 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے جی ایس ٹی بھی شامل ہے۔فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 45 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول ہو رہے ہیں فی لیٹر 9 روپے 79 پیسے جی ایس ٹی کی مد میں شامل ہیں جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 14 پیسے لیوی وصول کی جارہی ہے۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…