ملکی قوانین ہو یا ٹریفک و دیگر سب پر عمل درآمد ہر شہری کا اولین فرض ہے،موٹر وے پولیس

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ز ونل کمانڈر وڈپٹی انسپکٹر جنرل جاوید علی مہر نے ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اوور سپیڈنگ،غلط کراسنگ اور اضافی بتیوں کی استعمال سے گریز کریں تاکہ ٹریفک حادثات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے وہ گزشتہ ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس محمد یاسر دوتانی ودیگر افسران، بلوچستان کے نامور(پی ایس وی) اور ٹرک ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور مالکان جن میں ملک یاسین خان کاکڑ،میر اکبر لہڑی اور حاجی شمس الدین کاکڑ،سردار حبیب خان کاکڑ،سفر خا خان خلجی و دیگر موجود تھے جنہوں نے بیٹ(14) کوئٹہ میں ڈی آئی جی موٹر وے و دیگر سے ملاقات کی اس موقع پر موٹر وے پولیس کے ز ونل کمانڈر وڈپٹی انسپکٹر جنرل جاوید علی مہر نے کہا کہ ملکی قوانین ہو یا ٹریفک و دیگر سب پر عمل درآمد ہر شہری کا اولین فرض ہے،قوانین سے روگردانی ہم سب کے مشکلات کا موجب بنتی ہیں اس لئے میری تمام ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئےاوورسپیڈنگ،غلط کراسنگ اور اضافی بتیوں کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو محفوظ بنا یا جاسکے انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی کوشش ہے کہ ہائی ویز پر گاڑی مالکان ڈرائیورز کو قوانین کے متعلق معلومات دے کر انہیں اس پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے اس سلسلے میں آگاہی سیشنز کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ مالکان نے DIGویسٹ زون کو یقین دلا یا کہ وہ موٹر وے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور حادثات کی روک تھام میں موٹر وے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر کام کرینگے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

52 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

1 hour ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

1 hour ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

2 hours ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 hours ago